جنگ کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 55 پروازیں منسوخ
کراچی میں پروازوں کی منسوخی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگ کے باعث پاکستان سے آج بھی 55 پروازیں منسوخ کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فضائی ذرائع کے مطابق آج مجموعی طور پر 55 پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہونے والی پروازیں شامل ہیں.
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی جانب مارچ، بھارتی کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی اور پریانگا گاندھی سمیت دیگر رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا
کراچی سے منسوخ پروازیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کراچی سے دوحہ، بحرین، دبئی، ابوظبی اور نجف کی 14 پروازیں منسوخ ہوئیں.
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ، اہم معاملات پر تبادلہ خیال
لاہور سے منسوخ پروازیں
لاہور سے دوحہ، ابوظبی، دبئی، جدہ، بحرین اور شارجہ کی 14 پروازیں منسوخی کا شکار ہیں.
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے پر پاکستان جرنلسٹس فورم کا ردعمل بھی آگیا
اسلام آباد سے منسوخ پروازیں
اسی طرح اسلام آباد سے دوحہ، دبئی، ابوظبی، دمام، بحرین، ریاض، جدہ اور شارجہ کی 25 پروازیں منسوخ کردی گئیں.
مجموعی صورتحال
ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورِتحال کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 13 دن میں منسوخ جبکہ پروازوں کی تعداد 17 ہزار 39 ہوگئی ہے.








