آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے نیٹو نے مدد نہیں کی تو اس کا مستقبل بہت برا ہوگا، امریکی صدر

ٹرمپ کا بیان

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لئے نیٹو نے ہماری مدد نہیں کی تو اس کا مستقبل بہت برا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا نہ کرنے پر افغان طالبان نے ملک کے دوسرے بڑے چینل شمشاد نیوز کو زبردستی بند کردیا

چین اور یورپ کا کردار

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ اور چین تیل کی ترسیل کے لئے آبنائے ہرمز کھلوانے کی کوششوں میں شامل ہوں، اور فرمایا کہ اگر چین نے مدد نہیں کی تو چینی صدر سے ملاقات تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے شب برات کے موقع پر صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا

ایران کی فوجی صلاحیت

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی فوجی صلاحیت کو دو ہفتوں میں ختم کر دیا گیا ہے، تاہم ایران اب بھی مسائل پیدا کرسکتا ہے جیسے پانی میں بم یا ڈرون حملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا خراگ جزیرے کو 5 منٹ میں نشانہ بنا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا ایران پر حملے فوری روکنے کا مطالبہ

عالمی اتحاد کا انکار

واضح رہے کہ فرانس کے بعد برطانیہ اور جاپان نے بھی آبنائے ہرمز کھلوانے کے لئے اتحاد کا حصہ بننے کے لئے امریکا کو انکار کردیا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے امریکی صدر کو انکار کردیا، انہوں نے کہا کہ برطانیہ آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لئے اتحاد کا حصہ بننے کے لئے بحری جہاز بھیجنے کے لئے تیار نہیں۔ اس سے قبل جاپان اور فرانس نے بھی اپنے جہاز آبنائے ہرمز بھیجنے کی صدر ٹرمپ کی درخواست مسترد کردی ہے۔

امریکی صدر کا عزم

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ “کسی نہ کسی طرح” جلد ہی آبنائے ہرمز کو کھول کر اسے محفوظ اور آزاد بنا دے گا، جبکہ اس مقصد کے لئے اتحادی ممالک سے جنگی بحری جہاز بھیجنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...