پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر محسن رضایی کو ایرانی سپریم لیڈر کا فوجی مشیر مقرر کردیا گیا
محسن رضایی کا تقرر
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر محسن رضایی کو ایرانی سپریم لیڈر کا فوجی مشیر مقرر کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی جانب مارچ، بھارتی کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی اور پریانگا گاندھی سمیت دیگر رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا
سپریم لیڈر کی جانب سے تقرری
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے محسن رضایی کو اپنا فوجی مشیر مقرر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور ایران دونوں نے مجھ سے رابطہ کر کے امن قائم کرنے کا کہا : ڈونلڈ ٹرمپ
پاسداران انقلاب میں خدمات
’’جنگ‘‘ کے مطابق محسن رضایی نے پہلے سیکرڈ ڈیفنس کے کمانڈر اور اسلامی انقلاب کی پاسدارانِ انقلاب فورس کے کمانڈر کے طور پر 16 سال خدمات انجام دی ہیں، ان کی قیادت میں پاسداران انقلاب ایک بڑی اور طاقتور فورس بنی۔
والد کی پالیسیوں کی پیروی
ایرانی میڈیا کے مطابق مجتبی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ شہید والد کے منتخب عہدیدار اپنی پوسٹس پر برقرار رہیں گے۔ سپریم لیڈر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں والد کی زندگی میں دی گئی پالیسیوں اور رہنمائی کے مطابق جاری رکھیں۔








