روس میں ایرانی سفیر نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی روسی ہسپتال میں زیر علاج ہونے کی تردید کردی

ایرانی سفیر کی تردید

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) روس میں ایرانی سفیر نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی روسی ہسپتال میں زیر علاج ہونے کی تردید کردی۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ پنجاب نے بسنت کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کر دی

خبر کی وضاحت

روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے روس میں سفیر کاظم جلالی نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای علاج کے لیے ماسکو میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی شادی پر لی گئی مریم نواز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ایرانی سفیر کا بیان

’’ایکس‘‘ پر جاری بیان میں روس میں ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ’’جھوٹ بولنے کی عادت جھوٹے کے ذہن سے کبھی نہیں جاتی، ایک ایرانی کہاوت ہے کہ جھوٹے کی یادداشت کمزور ہوتی ہے اور وہ جلد بھول جاتا ہے۔ پہلے مغربی میڈیا پروپیگنڈا کرتا رہا کہ شہید خامنہ ای وینزویلا اور روس چلے گئے ہیں اور اب خبر پھیلائی جارہی ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو علاج کے لیے روس منتقل کیا گیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: ورک ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے 2 افراد کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار

نفسیاتی جنگ کا ذکر

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ یہ ایک نئی نفسیاتی جنگ ہے، ایران کے رہنماؤں کو نہ بھاگنے کی ضرورت ہے اور نہ پناہ گاہوں میں چھپنے کی، ان کی جگہ عوام کے درمیان سڑکوں پر ہے۔ ایرانی عوام کی برداشت، نظام کا عزم اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی اعلیٰ صلاحیت نہ صرف ایران کے لیے بلکہ پورے مغربی ایشیا کے لیے اس جنگ کے انجام کا تعین کرے گی، کیونکہ ایران اپنی آزادی، خودمختاری اور خطے کی سلامتی کا دفاع امریکا کی جارحیت اور دباؤ کے خلاف کر رہا ہے۔ اس جنگ کے بعد مغربی ایشیاء کے سیکیورٹی نظام کو عوام کی حقیقی خواہشات کے مطابق بیرونی طاقتوں کی مداخلت کے بغیر دوبارہ ترتیب دیا جائے گا۔

کویتی اخبار کا دعویٰ

خیال رہے کہ کویتی اخبار ’’الجریدہ‘‘ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 56 سالہ مجتبیٰ خامنہ ای بھی اپنے والد پر ہونے والے قاتلانہ حملے زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انہیں علاج کے لیے ماسکو منتقل کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...