ٹک ٹاکرز کے نام سفری پابندی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت 26 مارچ تک ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹک ٹاکر رجب بٹ اور ندیم مبارک کے نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا جا سکا اور مزید مہلت کی استدعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے سخت سیلز ٹیکس قوانین تیار کرلیے

سماعت کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے دونوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سفری پابندی کی وجہ سے ویزے ختم ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایپسٹین فائلز پر سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا بیان سامنے آ گیا

ویوزیشن کی میعاد

عدالت نے استفسار کیا کہ ویزے کب ختم ہو رہے ہیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ایک کا مارچ میں ہی ختم ہو جائے گا اور دوسرے کا بعد میں ختم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 80 گھنٹوں میں 3 میٹنگز: اپنا سپاہی چھڑانے کے لیے بھارتی فوج منت سماجت پر اتر آئی

سرکاری وکیل کا جواب

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ ان کے ویزے ختم ہو رہے ہیں، جواب جمع کیوں نہیں کرایا۔ سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عید کے بعد کی تاریخ دے دیں، جواب جمع کرا دیں گے۔

عدالت کے ریمارکس

جسٹس محمد اعظم خان نے ریمارکس دیئے کہ ویزے ختم ہونے کا مسئلہ ہے، عید کے فوری بعد سماعت کریں گے۔ عدالت نے سماعت 26 مارچ تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...