خیبرپختونخوا میں سرکاری امور میں شفافیت کے لیے انٹرنل آڈٹ ونگ کے قیام کا فیصلہ

انٹرنل آڈٹ ونگ کا قیام

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے انٹرنل آڈٹ ونگ کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق اس اقدام سے فنڈز کے غلط استعمال کی روک تھام میں مدد ملے گی اور سرکاری امور میں شفافیت کو فروغ حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر نے ڈمپلز سرجری سے بنوائے؟ کزن کا بیان سامنے آ گیا

کرپشن کے خلاف اقدام

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق دستاویزات کے مطابق میگا کرپشن سکینڈلز کی روک تھام کے لیے انٹرنل آڈٹ کا قیام ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اس حوالے سے 2018 میں انٹرنل آڈٹ پالیسی بھی تیار کی تھی، جس کے تحت تمام صوبائی محکموں اور ذیلی اداروں کو انٹرنل آڈٹ سسٹم اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افواج پاکستان کی توہین پر مزاح نگار انور مقصود کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی

پبلک فنانشل مینجمنٹ میں بہتری

حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنل آڈٹ ونگ کے قیام سے پبلک فنانشل مینجمنٹ، اکاؤنٹنگ اور بجٹنگ کے نظام میں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ لوکل فنڈ آڈٹ اور انٹرنل آڈٹ سیل کے اسٹاف کو بھی نئے ونگ میں ضم کیا جائے گا۔

حتمی منظوری کا عمل

دستاویز کے مطابق انٹرنل آڈٹ ونگ کے قیام کی حتمی منظوری خیبر پختونخوا کابینہ دے گی، جبکہ اس حوالے سے سمری محکمہ خزانہ نے تیار کرکے وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...