آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سلمان علی آغا ٹاپ ٹین میں شامل، ابرار احمد تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی تازہ ترین تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سلمان علی آغا ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے جبکہ ابرار احمد تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف، وزیر اعلیٰ مریم نواز اور خواجہ آصف نے سٹیٹ لاؤنج علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا
بلے بازوں کی نئی رینکنگ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کردی جس میں بابر اعظم بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ سلمان علی آغا 9 درجہ بہتری کے بعد 9ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ محمد رضوان دو درجہ اور فخر زمان 4 درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب 26ویں اور 31ویں نمبر پر چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان لوئر میں پولیس کی گاڑی پر حملہ
بولرز کی رینکنگ میں تبدیلیاں
ون ڈے بولرز رینکنگ میں ابرار احمد 4 درجہ تنزلی کے بعد 13ویں نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کے انٹرویو پر شان دار گلزار کا سخت ردعمل
آل راؤنڈرز کی فہرست میں پیش رفت
شاہین آفریدی اور حارث رؤف ایک ایک درجہ ترقی سے بالترتیب 17ویں اور 19ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں سلمان آغا 3 درجہ ترقی سے 10ویں پوزیشن پر آچکے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی صورتحال
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کی تیسری پوزیشن ہے۔ بابر اعظم 36 اور سلمان علی آغا 39 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز کی درجہ بندی میں ابرار احمد کی تیسری پوزیشن ہے۔
White-ball stars from Bangladesh and New Zealand have been the big winners on the latest update to the ICC Men's Player Rankings
Details https://t.co/r6HBWeuHSG
— ICC (@ICC) March 18, 2026








