سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ ناکام بنا دیا گیا
سعودی عرب پر میزائل حملہ
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی دارالحکومت ریاض پر چار بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ سعودی ائیر ڈیفنس نے چاروں میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے ایک ارب 72 کروڑ ڈالر دیگر ممالک کو بھیج دیئے گئے، منافع کا اخراج دگنا
حملے کی تفصیلات
سعودی وزرات دفاع کے مطابق، دارالحکومت ریاض کے مختلف علاقوں پر چار بیلسٹک میزائل داغے گئے، جن کو ائیر ڈیفنس سسٹم نے فضا میں ہی مار گرایا ہے۔ تباہ شدہ میزائلوں کا ملبہ شہری علاقے پر گرا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کے معاملات دراصل کون دیکھتا ہے؟ شیر افضل مروت نے بھانڈا پھوڑ دیا
سرگرمیاں اور احتیاطی تدابیر
دارالحکومت ریاض میں خطرے کے سائرن بجائے گئے، اور حکام کی جانب سے ملکی اور غیر ملکیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہجوم والی جگہوں پر جمع نہ ہوں۔
دیگر حملے ناکام بنائے گئے
علاوہ ازیں، سعودی عرب کے منطقہ شرقیہ پر بھی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔








