رشتہ دیکھنے گئے نوجوان کو مبینہ طورپر لڑکی کی خالہ پسند آگئی، ٹی وی پروگرام میں وظیفہ پوچھ لیا
کراچی میں دلچسپ واقعہ
کراچی (ویب ڈیسک) رشتہ دیکھنے گئے نوجوان کو مبینہ طور پر لڑکی کی خالہ پسند آگئی اور پھر نجی ٹی وی چینل کی ٹرانسمیشن کے دوران وظیفہ پوچھنے کے لیے کال کرلی جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟
نوجوان کا تعارف
نوجوان نے اپنا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ "میں کچھ دنوں پہلے لڑکی کے گھر رشتہ دیکھنے گیا تھا لیکن وہاں لڑکی سے زیادہ ایک خاتون پسند آگئیں، پوچھنے پر پتہ چلا کہ وہ اس لڑکی کی خالہ ہیں، عمر میں تھوڑی بڑی ہیں، کوئی وظیفہ بتا دیں، میں اس کے بغیر نہیں رہ سکتا۔"
یہ بھی پڑھیں: میزاب گروپ کا عمرہ سیزن میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد عمرہ زائرین کی خدمت کا اعزاز ملنے پر اظہارِ تشکر
مولانا کا دلچسپ جواب
اس سوال پر مولانا آزا د جمیل نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ "ہیں؟ کس کے بغیر رہ نہیں سکتے، جس کو دیکھنے گئے تھے یا جسے دیکھ لیا؟ آپ رشتہ دیکھنے گئے ہوں گے تو آپ کے گھر والے بھی ساتھ ہوں گے؟ ماشاءاللہ، بہت خوب۔"
سوشل میڈیا پر وائرل
مولانا صاحب لڑکی کا رشتہ دیکھنے لڑکی کے گھر گیا تو وہاں اس کی خالہ پسند آ گئی اب کوئی وظیفہ بتائیں میں اس کے بغیر رہ نہیں سکتا۔۔۔ pic.twitter.com/A0h22v1ukw
— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) March 19, 2026








