ملائیشیا اور بنگلہ دیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 21 مارچ ہفتےکو ہوگی
شوال کا چاند نظر نہیں آیا
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملائیشیا اور بنگلہ دیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ ملائیشین میڈیا کے مطابق ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور عید 21 مارچ ہفتے کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اپوزیشن لیڈر کون؟۔۔5نام بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ارسال
بنگلہ دیش میں صورتحال
اس کے علاوہ بنگلہ دیشی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں بھی عید الفطر 21 مارچ ہفتہ کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل ظفر چٹھہ کو غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے والے بڑے مگر مچھوں کے خلاف خصوصی ٹاسک دے دیا گیا
پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس
دوسری جانب پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔
اجلاس کی صدارت
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔








