نوروز امن، امید اور روشنی کا پیغام لے کر آئے گا: صدرِ آصف علی زرداری
صدرِ پاکستان کا نوروز کے موقع پر پیغام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ پاکستان نے نوروز کے موقع پر قوم اور خطے کے عوام کے لیے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوروز بہار، تجدید اور روشنی کی فتح کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریس کے سربراہ نے مودی سے درخواست کردی
پاکستان کی ثقافتی و مذہبی تنوع
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ثقافتی و مذہبی تنوع ہماری قومی طاقت ہے، ہماری دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو مشکل حالات میں نوروز منا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، ہاردیک پانڈیا انجری کے باعث فائنل سے باہر ہوگئے
جنگ زدہ علاقوں کا حال
انہوں نے کہا کہ جنگ زدہ علاقوں میں بہار خوشیوں کے بجائے درد لے کر آئی ہے اور نوروز کے خطوں میں پھولوں پر ملبہ اور خون کے سائے چھائے ہوئے ہیں۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ افغانستان میں عوام کو نوروز منانے سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بوشہر ایٹمی پاور پلانٹ پر اسرائیلی حملہ چرنوبل جیسے سانحے کا سبب بن سکتا ہے، روس
افغانی عوام کے لیے نیک خواہشات
صدر زرداری نے نوروز منانے والے افغان عوام کے لیے خصوصی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
امن کی دعا
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوروز اندھیروں کے خاتمے کا پیغام لائے گا، جنگ کے بادل چھٹیں گے اور امن کی روشنی پھیلے گی.








