حکیم شہزاد پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، مقدمہ درج
مقدمہ درج
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکیم شہزاد پر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
ایف آئی آر کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق ملتان کے تھانہ راجارام میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ میں بے اولاد ہوں، حکیم شہزاد نے دوائی کے نام پر مجھ سے 3 لاکھ 70 ہزار روپے بٹور لئے۔
ایف آئی آر کے مطابق حکیم شہزاد جعلی ویڈیو بنا کر بلیک میل کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سکردو سے راولپنڈی جانیوالی بس کھائی میں گرنے سے 4 مسافر ہلاک،وزیر اعلیٰ پنجاب کااظہارافسوس
پولیس کی کارروائی
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور وہ جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں نطنز کی ایٹمی تنصیب تباہ کر دی گئی، آئی اے ای اے
حکیم شہزاد کی متنازعہ شادیاں
یاد رہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسر حکیم شہزاد نے چند روز قبل ہی نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کی ہے۔ وہ اس سے قبل بھی اپنی شادیوں کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں، چند سال قبل انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
ذاتی زندگی کی صورتحال
ذرائع کے مطابق حکیم شہزاد کی پہلی اہلیہ انتقال کر چکی ہیں جبکہ اس وقت وہ چار بیویوں کے شوہر ہیں۔
حالیہ شادی کے بعد ایک مرتبہ پھر ان کا نام سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں زیر بحث آ گیا، متعدد افراد نے اس شادی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔








