پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان متوقع
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل کا اعلان متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آبی جنگ بھی چھڑ گئی۔۔۔پاکستان جواب اور دفاع کیلئے تیار۔۔۔ بھارت کا پانی بھی رک سکتا ہے ۔۔ بھارتی فوج پر بھی سوالات اٹھنے لگے
سابقہ قیمتوں کا جائزہ
’’جنگ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 14 مارچ کو وفاقی حکومت نے ایک ہفتہ کیلئے 23 ارب روپے کا بوجھ اٹھایا تھا۔ وفاقی حکومت نے 14 سے 20 مارچ تک پیٹرول و ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی تھی۔ 14 مارچ کو پیٹرول کی قیمت میں 49 روپے 63 پیسے فی لیٹر کا اضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں 75 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ روکا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا لیکن انڈیا کے خلاف میچ بنگلہ دیش سے یکجہتی کی وجہ سے نہیں کھیلے گا، نجی ٹی وی کا دعویٰ
متوقع قیمتیں
ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے کیلئے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رہ سکتی ہے، وفاقی حکومت آئندہ ہفتے کیلئے بھی پرائس ڈیفرنشیل کلیم اٹھا سکتی ہے۔ پیٹرول کی موجودہ فی لیٹر قیمت میں 121 روپے 77 پیسے صرف ٹیکس ہے، فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اس وقت 38 فیصد ٹیکس شامل ہے۔
قیمتوں میں متوقع تبدیلی
وفاقی حکومت کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 29 روپے اضافے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 49 روپے اضافے کی سمری بھیجی گئی ہے، قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔








