اسرائیل کسی کا دوست نہیں، مشترکہ حکمت عملی سے ہی مقابلہ ممکن ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں اور ان کے لواحقین کو ضرور یاد رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹام کروز خطرناک سٹنٹس سے پہلے توانائی حاصل کرنے کے لیے کون سا کام کرتے ہیں ؟
شہدا کی قربانیاں
نجی ٹی وی سماء سے خصوصی گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیاں ملکی دفاع کی مضبوط بنیاد ہیں۔ امتِ مسلمہ اس وقت آزمائش سے گزر رہی ہے، جس میں فلسطین، سوڈان اور کشمیر کے مسلمان سرفہرست ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طیارے گرانے کی خبر غلط تھی : بھارتی صحافی کا امریکی اخبار کو اعتراف
اسلامی اتحاد کی ضرورت
خواجہ آصف نے زور دیا کہ عالمِ اسلام کی بقا اتحاد میں ہے اور تفرقہ ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کسی کا دوست نہیں ہے اور مشترکہ حکمت عملی سے ہی اس کا مقابلہ ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کی بھارت میں فتح: کیا 12 سال بعد ہوم گراؤنڈز میں ناکامی بڑے بھارتی کھلاڑیوں کے کیریئر کا خاتمہ کر سکتی ہے؟
دہشتگردی کے خلاف اقدامات
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں اور اس کو اس وقت تک جاری رہنا چاہیے جب تک مکمل خاتمہ نہ ہو جائے۔ پاکستان میں سرگرم دہشتگردوں کو افغان حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے۔
ملکی سلامتی اور اتحاد
انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لئے ضروری ہے کہ ہم اتحاد کے ساتھ اپنے مشرقی اور مغربی سرحدوں پر موجود دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔








