سیالکوٹ کے پارک میں عید والے دن چلتا ہوا جھولا ٹوٹ گیا، چار بچے زخمی
سیالکوٹ میں حادثہ
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلشن اقبال پارک میں بی رائیڈ جھولا چلتے ہوئے ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں 4 بچے زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹ سبزل جاتا سارا راستہ سر سبز اور کھیتوں سے گزرتا ہے، واپسی پر اس ریسٹورنٹ سے کھانا کھایا جو لذیز کھانوں اور مٹھائی کی وجہ سے مشہور تھا۔
زخمی بچوں کی حالت
اسسٹنٹ کمشنر رانا صفدر شبیر کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک بچی سمیت 4 بچے جھولے سے گر کر زخمی ہوئے۔ اہل خانہ نے زخمی بچوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خطے کے ممالک اپنی سرزمین دشمن کے حوالے نہ کریں، ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو جنگ کا حصہ نہ بنیں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا تازہ بیان جاری
جھولے کی حالت اور تحقیقات
اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایا کہ جھولے پر گنجائش سے زیادہ بچوں کو سوار کیا گیا تھا۔ 2 روز قبل جھولوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا۔ ٹھیکدار ملزم کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
پارک میں احتیاطی تدابیر
اسسٹنٹ کمشنر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارک میں موجود تمام جھولوں کو سیل کردیا گیا ہے۔








