وزیراعظم کا فیلڈ مارشل، ائیر چیف مارشل اور نیول چیف سے ٹیلیفونک رابطہ
وزیراعظم کا اعلیٰ عسکری قیادت سے رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم نے فیلڈ مارشل، ائیر چیف مارشل اور نیول چیف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
عید کی مبارک باد
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سروسز چیفس کو عید کی مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر، اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سروسز چیفس کو عید کی مبارک باد دی۔
فوج کے سپاہیوں اور افسران کی تعریف
وزیراعظم نے سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فورسز کے سپاہیوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا۔








