وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
وزیراعظم کا بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان اان لائن ) وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا عمران خان کو رہائی ملنی چاہئے؟مضمون نگار کا تبصرہ
عید کی مبارکباد کا تبادلہ
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو عید کی مبارکباد دی، جبکہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے 4 جوان آبائی علاقوں میں سپرد خاک
دیگر سیاسی رہنماؤں کے ساتھ رابطہ
وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب، گورنر سندھ، گورنر خیبر پختونخوا، گورنر بلوچستان سے بھی رابطے کیے اور عید کی مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
وزرائے اعلیٰ اور دیگر سیاسی شخصیات سے بات چیت
وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی رابطہ کیا اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، مولانا فضل الرحمان، خالد مقبول صدیقی، ایمل ولی خان، خالد مگسی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین سے بھی گفتگو کی۔
نیک خواہیوں کا اظہار
وزیراعظم نے سیاسی قائدین و رہنماؤں کو عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔








