نگہبان رمضان پیکیج کے تحت عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کیا : وزیر اعلیٰ مریم نواز
وزیر اعلیٰ کا رمضان پیکج کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ نگہبان رمضان پیکج کے تحت تقریباً اڑھائی کروڑ افراد کو امدادی رقوم پہنچائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور میں 21 ویں چولستان جیپ ریلی کا ٹائٹل خالد حمید نے جیت لیا
پیکیج کی کامیابی
صوبے میں نگہبان رمضان پیکیج 2026 کے تحت عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا اور خوشی کے ان لمحات میں کسی کو تنہا نہ چھوڑنے کا عہد پورا ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی وزارت اعلیٰ ڈانوا ڈول ہے ، رہائی فورس نوکری پکی کرنے کے لئے شعبدہ بازی ہے،خواجہ آصف
عزت و احترام کے ساتھ امدادی رقوم کی تقسیم
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پہلی مرتبہ عوام کو عزت و احترام کے ساتھ ان کی دہلیز پر امدادی رقوم پہنچائی گئیں۔ اس پیکیج کے تحت تقریباً اڑھائی کروڑ افراد کو مالی امداد فراہم کی گئی۔ "مریم کو بتائیں" پروگرام کے تحت 45 ہزار خاندانوں کو 10 ہزار روپے دیئے گئے۔
روزہ داروں کی شمولیت
صوبے بھر میں 40 لاکھ روزہ داروں نے 422 نگہبان دسترخوانوں پر افطار کیا۔ 75 رمضان بازاروں میں روزانہ ساڑھے 5 لاکھ سے زائد شہریوں نے خریداری کی۔








