آتشزدگی سے متاثرہ گل پلازا کی ایک دکان میں آگ لگ گئی، عمارت کے اندر سے نشے کا عادی شخص زیر حراست
آتشزدگی کا واقعہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آتشزدگی سے متاثرہ گل پلازا کی بیسمنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا جس کے بعد عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔ اس سے قبل گل پلازا کی ایک دکان میں آگ لگنے کی اطلاع کے بعد پانچ فائر ٹینڈر گل پلازا پہنچے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
پولیس کی کارروائیاں
پولیس حکام کا بتانا تھا کہ آگ بیسمنٹ کے گیٹ نمبر ایک کے قریب دکان میں لگی جبکہ گل پلازا کے اندر سے نشے کے عادی شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر نشے کا عادی شخص چوری کے لیے اندر داخل ہوا تھا، حراست میں لیے گئے شخص سے ہی ابتدائی طور پر آگ لگی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی عاصمہ بتول کا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتانا تھا کہ عمارت پہلے سے سیل تھی۔
اہم معلومات
واضح رہے کہ 17 جنوری 2026 کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں آگ لگی تھی، یہ آگ 3 روز تک آگ بھڑکتی رہی اور سانحے میں 70 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے۔








