ہائی آکٹین فیول پر لیوی میں 200 روپے فی لیٹر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات پر بڑا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والی ہائی آکٹین کی فی لیٹر قیمت میں 200 روپے لیوی کا اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہری علاقوں میں دہشتگردی کا بہت جلد خاتمہ ہوجائے گا،مذاکرات کیلئے ریاست اور حکومت کے دروازے کھلے ہیں: سرفرازبگٹی

وزیراعظم کا اجلاس

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وڈیو لنک اجلاس میں امیر ترین طبقے کے زیر استعمال پرتعیش (لگژری) گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وینزویلا کے صدر پر نیو یارک میں فرد جرم عائد کردی گئی، جلد امریکی سرزمین پر امریکی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا، امریکی اٹارنی جنرل کا اعلان

لیوی میں اضافہ

وزیراعظم نے نوٹس لیا کہ مہنگی ترین گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر لیوی بڑھنی چاہیے اور امیر ترین طبقے کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں پر موجودہ 100 روپے فی لیٹر لیوی میں 200 روپے مزید فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کر دیا، جس کے بعد مہنگی ترین گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر اب سے 300 روپے فی لیٹر لیوی کا اطلاق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قرض ملنے کی توقع؛ آئی ایم ایف نے اہم اجلاس طلب کرلیا

نئی قیمتیں

ہائی آکٹین پر لیوی 305 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ملک میں ایچ او بی سی کی نئی قیمت 535 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد کے نوجوان لڑکے اور لڑکی کو مردان میں قتل کر دیا گیا

مالی بچت کی توقعات

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہائی آکٹین فیول پر لیوی 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اس فیصلے سے حکومت کو 9 ارب روپے ماہانہ بچت ہوگی اور وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق عوام کو اس بچت سے ریلیف دیا جائے گا، اس فیصلے سے معیشت پر بوجھ کم ہوگا اور ملک کا امیر ترین طبقہ بوجھ اٹھائے گا۔

عام گاڑیوں کی قیمتوں کا اثر

اس حوالے سے بتایا گیا کہ جہاں نچلے اور درمیانے طبقے کے زیر استعمال عام گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئی، جبکہ صرف لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول کی قیمت بڑھائی گئی ہے، اور اس فیصلے سے پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوائی جہازوں کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...