تہران میں زور دار دھماکوں کی آوازیں

دھماکوں کی شہادت

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے دارالحکومت تہران میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

ایرانی فضائی دفاعی نظام کی فعال سازی

تفصیلات کے مطابق دھماکوں کے بعد مشرقی تہران میں ایرانی فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا ہے۔ ایرانی ہلال احمر کے مطابق خرم آباد میں فضائی حملے میں ایک عمارت تباہ ہو گئی، ایک بچہ شہید اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ خرم آباد پر فضائی حملے میں اموات اور زخمیوں کی حتمی تعداد سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ لوگوں کی اپیلیں سنی جائیں: شیخ رشید

ارومیہ پر حملہ

شمال مغربی شہر ارومیہ میں بھی فضائی حملے میں ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔ ارومیہ میں ریسکیو اہلکار ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمان کو عدلیہ کا زیر نگیں ہونے سے بچانا ہے، خواجہ آصف

فوری طبی امداد

’’جنگ‘‘ کے مطابق ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ ارومیہ کے زخمی افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، ارومیہ پر فضائی حملے میں زخمیوں کی تعداد سامنے نہیں آ سکی۔ دوسری جانب بندر عباس میں ایرانی سرکاری ریڈیو اسٹیشن پر حملے میں ایک شخص شہید اور ایک زخمی ہوا۔

ایرانی دفاعی طاقت

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پر میزائلوں کی ویڈیو جاری کر دی گئی، جسے ایران کی دفاعی طاقت کا ایک چھوٹا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...