نوازشریف کے توشہ خانہ سے حاصل کئے گئے تحائف پر عمران اسماعیل اور عامر الیاس رانا میں بحث ہو گئی
بحث کا آغاز
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کے توشہ خانہ سے حاصل کئے گئے تحائف پر عمران اسماعیل اور عامر الیاس رانا میں بحث ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی کچھ سیاسی خواتین نے بالکل مریم نواز کے انداز میں تیار ہونا شروع کردیا: کامران احسن
عمران اسماعیل کا مؤقف
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کے تحائف قیمت ادا کرنے کے بعد جب آپ نے لے لیا، وہ آپ کی ملکیت ہے، آپ جو مرضی کریں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے کہیں زیادہ ممنوع چیزیں، جیسے گاڑیاں، آصف علی زرداری نے لیں، ان کا پتہ بھی نہیں لگا، اور یہ ساری چیزیں بلیک اینڈ وائٹ عوام کے سامنے آنی چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کسی نے مجھے ایران پر حملہ نہ کرنے کے لیے قائل نہیں کیا، میں نے خود اپنے آپ کو قائل کیا، ڈونلڈ ٹرمپ
نواز شریف کے تحائف کی تفصیلات
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں کل 65 تحائف خریدے ہیں، اس میں مرسیڈیز بنز بھی شامل تھی، جو مرسیڈیز بنز انہوں نے 2008 میں خریدی، انہوں نے اعشاریہ 6 ملین یعنی 64 ملین روپے میں خریدیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب محفوظ، مضبوط اور ٹیکنالوجی سے لیس شہری ماحول فراہم کرنے کیلیے پرعزم ہے: عظمیٰ بخاری
عامر الیاس رانا کا جواب
سینئر صحافی و تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ انہیں سزا دے کر اندر کردینا چاہئے، کیوں نہیں کیا؟ پونے 4 سال عمران خان نے انتقام میں گزارے، یہ بھی کر لیتے۔
اس پر عمران اسماعیل نے کہا کہ آپ نے نواز شریف سے سوال کیا، ہمت ہے آپ کے اندر؟ آپ پوچھ لیں نواز شریف سے کہ 64 لاکھ کی مرسیڈیز کیسے خریدی؟ پوچھا آپ نے کہ 65 تحائف توشہ خانہ سے کیسے لئے؟
یہ بھی پڑھیں: کرپشن کیس میں فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری
تحائف کے حوالے سے غلط معلومات
عامر الیاس رانا نے کہا کہ گاڑی نواز شریف نے نہیں لی، آپ کو تو ریکارڈ کا ہی نہیں پتہ، وہ یوسف رضا گیلانی نے لی اور گفٹ کی، نواز شریف نے نہیں۔ آپ ریکارڈ چیک کریں، آپ کا ریکارڈ غلط ہے۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ یہ میرا ریکارڈ نہیں ہے، یہ ٹی وی اسکرین پر دکھا رہا ہوں آپ دیکھ لیں۔
اس پر اینکر پرسن مونا عالم نے بھی سینئر صحافی عامر الیاس رانا کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ یوسف رضا گیلانی نے گفٹ کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کامیاب آپریشنز دشمن کو پیغام ہے کہ پاکستان ناقابلِ شکست ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
مریم نواز کا سوال
عمران اسماعیل نے ایک اور سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے جہاز لے لیا، اس کا حق ہے کیونکہ وہ کام کر رہی ہے۔
خلاصہ
عامر الیاس رانا نے کہا کہ جس کا جواب دے رہے ہیں دیتے رہیں، جو بات غلط کہہ رہے ہیں میں اس پر کہہ رہا ہوں۔
عمران خان کے ناقدین اکثر نواز شریف کے توشہ خانہ سے نکالی گئی گاڑیاں کیوں بھول جاتے ہیں؟
سابق گورنر عمران اسماعیل اور عامر الیاس رانا میں بحث:
نواز شریف نے 65 تحائف لیے، مرسڈیز نکلوائ، آپ میں نواز شریف سے سوال کرنے کی ہمت ہے؟ عمران اسماعیل
گاڑی لینا غلط تھا تو PTI نے اپنے ۴ سالہ… pic.twitter.com/5CUZbSfpAo— HUM News (@humnewspakistan) March 22, 2026








