سیالکوٹ: تیز رفتاری کے باعث بس سے ٹکر، کار سوار 5 افراد جاں بحق
واقعہ کی تفصیلات
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پسرور روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: یو اے ای کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری
حادثے کا منظر
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کار میں سوار تھے۔ متاثرہ کار لکھن پور سٹاپ پر میرج ہال کے سامنے روڈ کی سائیڈ پر کھڑی بس سے ٹکرائی۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے مختلف یو ٹیوب چینلز کی بندش کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
ریسکیو کی کارروائی
ترجمان ریسکیو کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں اب آپریشن جاری ہے۔ ڈیڈ باڈیز گاڑی میں پھنس چکی ہیں جنہیں باہر نکالا جا رہا ہے۔
مزید معلومات
بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اور عمر کا تعین تاحال نہیں ہو سکا۔ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔








