عید کے تین دنوں میں ریلوے نے 48کروڑ روپے کما لئے
پاکستان ریلویز کی ریکارڈ آمدن
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلویز نے عید کے تین دنوں کے دوران مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدن حاصل کی، جسے حکام نے مثبت پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شارجہ اکنامک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین حمد علی عبد اللہ المحمود سے خاور حسین کی ملاقات، تعاون کا یقین دلادیا
آنے والے دنوں کی آمدن
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ عید کے پہلے دن 11 کروڑ روپے، دوسرے دن 17 کروڑ روپے جبکہ تیسرے دن 20 کروڑ روپے سے زائد آمدن حاصل ہوئی۔ اس کے علاوہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسافر ٹرینوں سے مجموعی آمدن 1 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر نے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی
وفاقی وزیر ریلوے کا بیان
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ یہ ریکارڈ آمدن ادارے کی بہتر حکمت عملی کا نتیجہ ہے، اور اس پر ریلوے انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کی ترقی اور خوبصورتی کا معیار پورے پنجاب میں منتقل ہو رہا ہے: عظمٰی بخاری
مسافروں کے لیے بہتر سہولیات
انہوں نے ہدایت کی کہ مسافروں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، معیاری سہولیات اور مضبوط ٹریک مسافروں کا بنیادی حق ہیں اور ان دونوں پہلوؤں پر کام جاری ہے۔
مستقبل کے منصوبے
وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ آئندہ تین سال میں کراچی سے روہڑی ریلوے ٹریک کو مکمل طور پر اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔








