پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کے آغاز پر تیزی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسیچنج میں آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم سٹی کے قیام کی منظوری دیدی، منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا: عظمیٰ بخاری
کاروباری ہفتے کا آغاز
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 55 ہزار 927 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا ایران سے جوہری معاہدے کا عندیہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
پچھلے دن کا جائزہ
واضح ہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 53 ہزار 966 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت توانائی کی ہدایت پر لیسکو میں سولر گرین میٹر پر پابندی عائد
بین الاقوامی اثرات
دوسری جانب امریکا کی جانب سے مذاکرات کے بیان پر ایشیائی سٹاک مارکیٹیں بھی سنبھلنے لگی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اونچی اونچی دنیا کی دیواریں سیاں توڑ کے، میں آئی ہوں تیرے لیے سار ا جگ چھوڑ کے۔ وفادار حسینہ کی یاد میں سرنگ کا نام ”میری جین ٹنل“ رکھ دیا گیا
ایشیائی منڈیوں کی صورتحال
خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکئی انڈیکس میں 3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فلپائن سٹاک ایکسچینج میں ایک فیصد سے زائد کی تیزی دیکھی گئی، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ہانگ کانگ کا جائزہ
اس کے علاوہ ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں بھی معمولی تیزی دیکھی گئی ہے.








