ایف آئی اے نے 2 کروڑ روپے کے مالی فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارے کے کمرشل بینکنگ سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ روپے کے مالی فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات سے 2 جہاز 10 سے 12 کروڑ لیٹر تیل کیساتھ کراچی پہنچ گئے
گرفتار ملزم کی تفصیلات
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد ندیم کے نام سے ہوئی ہے جو پیشے کے اعتبار سے بینکر ہے۔ کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم نے ایک کسٹمر کے چیک کا دھوکہ دہی سے غلط استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دلہا کے ساتھ انوکھا فراڈ، برات لے کر پہنچا تو دلہن کہیں اور بیاہی گئی تھی
چیک کا غلط استعمال
مذکورہ چیک دراصل ٹرم ڈیپازٹ رسید (ٹی ڈی آر) کے حصول کے لیے جاری کیا گیا تھا، تاہم ملزم نے اسے اصل مقصد کے بجائے پے آرڈر بنانے کے لیے استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی عرب و ترکیہ سے رابطہ، افغان جارحیت پر مؤقف بتادیا
فراڈ کی رقم اور اس کے اثرات
ترجمان کے مطابق ملزم نے بعد ازاں اسی پے آرڈر کے ذریعے 20 ملین روپے کی رقم فراڈ سے نکلوائی، جس کے نتیجے میں کسٹمر کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
قانونی کارروائی اور تفتیش
ایف آئی اے ٹیم نے بروقت اور مربوط کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، جبکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔








