ایران نے جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز مسترد کردیں

ایران نے امریکی تجاویز مسترد کیں

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے جنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز مسترد کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ، پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید

ایرانی حکام کی رائے

تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام کے مطابق ایران نے امریکی تجاویز کا جائزہ لیا اور انہیں غیرمناسب پایا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران صدر ٹرمپ کو اجازت نہیں دے سکتا کہ وہ جنگ کے خاتمے کا وقت تعین کریں اور ایران نے علاقائی ثالث کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ وہ اپنا دفاع جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرریاں اور تبادلے

جنگ کے خاتمے کی شرائط

ایران حکام نے بتایاکہ جنگ کے خاتمے کی پہلی شرط حملوں کا رُکنا اور ایرانی عہدیداروں کے قتل کا خاتمہ ہے اور ایران کی دفاعی کارروائیاں ایرانی شرائط پوری ہونے تک جاری رہیں گی۔ جنگ بندی کا فیصلہ صرف ایران کی شرائط پر ہوگا، ایران جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنے کے ٹھوس اور ضمانت شدہ اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے، ایران میں جنگ کے نقصانات کا تعین اور ادائیگی کی ضمانت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: لائسنس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر، پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹرز کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔

ایرانی حکام کی اضافی درخواستیں

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران پر جاری جنگ اور خطے میں دیگر مزاحمتی گروپوں کے خلاف جنگ روکی جائے اور آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 6 سے 8 فروری کے علاوہ کسی بھی دن پتنگ بازی غیر قانونی تصور کی جائے گی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی، پنجاب حکومت

امریکی تجاویز کی تفصیلات

خیال رہے کہ جنگ بندی کیلئے ایران کو امریکہ کی 15 نکاتی تجاویز پہنچائی گئی ہیں، امریکا کی 15 نکاتی تجاویز میں ایران پر پابندیوں میں نرمی بھی شامل ہے۔

جوہری اور میزائل پروگرام

خبرایجنسی کے مطابق پاکستانی عہدیدار نے بتایا کہ ایران کے جوہری پروگرام اور میزائل پروگرام کا خاتمہ بھی امریکی تجاویز میں شامل ہے، اس کے علاوہ آبنائے ہرمز کو کھولنا بھی امریکی تجاویز میں شامل ہے۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے)کی طرف سے ایران کی نگرانی بھی مجوزہ منصوبے میں شامل ہے، ایران اور امریکہ کے درمیان سویلین جوہری تعاون بھی تجاویز میں شامل ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...