بانی پی ٹی آئی کو غیر ضروری صرف عوام کر سکتی ہے اور ہم اپنے زور بازو پر ملک میں حقیقی آزادی لے کر آئیں گے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو غیر ضروری صرف عوام کر سکتی ہے اور ہم اپنے زور بازو پر ملک میں حقیقی آزادی لے کر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: وزیراعلیٰ کے پی کا شہداء کے ورثاء کو 50، زخمیوں کو 10 لاکھ دینے کا اعلان
وفاقی حکومت کا سلوک
صوبے کے عوام کے ساتھ وفاق سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے، ہم نے ایف سی کا مقدمہ رکھنا تھا مگر میٹنگ نہیں کی گئی۔ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور ان کی بہنوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے ایسا ماضی میں کبھی نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: آئرلینڈ کا آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
پی ٹی آئی کی موجودہ صورت حال
پاکستان تحریک انصاف کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مسلسل ظلم ہو رہا ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ آج وفاقی حکومت نے این ایف سی کے حوالے سے میٹنگ بلائی مگر اس کو بغیر وجہ بتائے منسوخ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: رحیم کی گائے ۔۔۔
بند کمروں میں فیصلے
سہیل آفریدی نے کہا کہ بند کمروں میں فیصلے ہو رہے ہیں اور ان کا علم کسی کو نہیں ہے، جو فیصلہ ہو رہا ہے اس کا اثر ایک خاندان یا ادارے پر نہیں بلکہ پورے پاکستان پر پڑے گا۔ پوری پاکستانی قوم نے ووٹ بانی پی ٹی آئی کو دیا ہے اور عوام چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی ملک کے فیصلے کریں۔
یہ بھی پڑھیں: میرے رب نے جب اس سرزمین پر سبی بنایا تو دوزخ بنانے کی کیا ضرورت تھی
توانائی بحران اور مالی صورتحال
بانی پی ٹی آئی یا ان کی پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ کوئی خبر ہے۔ توانائی بحران کے نام پر جو اقدامات آپ آج کیے جا رہے ہیں وہ ہم کورونا کے دور میں کر چکے ہیں۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی سے بھی مشاورت کر لی جاتی تو بہتر تھا۔
یہ بھی پڑھیں: صرف لڑکیوں سے دوستی کرتی ہوں، اداکارہ رومیسہ خان نے حیران کن بیان جاری کر دیا
حکومت کی مالی سرمایہ کاری
حکومت سات ماہ میں پانچ ارب ڈالر قرضہ لے کر جہاز خرید لیتی ہے اور پھر غیرملکی پائلٹ رکھے جاتے ہیں جن کو کروڑوں کی تنخواہ دی جاتی ہے، ان کی شاہ خرچیاں ختم نہیں ہو رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے ساتھ رویے میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی، ایک وفد کا دورہ افغانستان نجی حیثیت میں ہے، دفتر خارجہ
نوجوانوں کی بے چینی
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بند کمروں میں فیصلہ کرنے والوں کو سوچنا چاہیے، ہمارا تجارتی خسارہ بیس ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے، نوجوان ملک سے بھاگنے کا طریقہ ڈھونڈ رہا ہے، زرعی گروتھ بھی منفی میں جا رہا ہے۔ مزید پاکستانیوں کو تباہ کرنا ہے بارہ بارہ ارب کے جہاز خریدنے ہیں بوجھ پاکستانی قوم پر ڈالنا ہے۔
وزیراعلیٰ کا بین الاقوامی ترقی پر تبصرہ
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کہنا چاہوں گا کہ ہمارے وزیر اعظم شہباز شریف ہیں، اسرائیل اور امریکہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ پاکستان ترقی کرے، کونسا یہودی یہ چاہے گا کہ اسلامی ایٹمی قوت ترقی کرے۔








