مثبت اشارہ۔۔۔چینی شپنگ کمپنی نے خلیجی ممالک سے شپمنٹس کی بکنگ دوبارہ شروع کر دی
چین کی شپنگ کمپنی کوسکو کی نئی بُکنگ
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) مثبت اشارہ۔۔۔ چین کی بڑی شپنگ کمپنی کوسکو (Cosco) نے 3 ہفتوں کی بندش کے بعد کچھ خلیجی ممالک سے شپمنٹس کی نئی بُکنگ دوبارہ شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے ناکے پر گاڑی روکی تو اندر سے کئی من منشیات نکل آئیں، موقع پر ہنگامہ، آپ بھی دیکھیے
خلیجی ممالک کے لیے بُکنگ کا آغاز
’’جنگ‘‘ کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور عراق کے لیے جنرل کارگو کنٹینرز کی نئی بُکنگ فوری شروع کر دی ہے۔ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث نئی بُکنگ کے انتظامات اور سامان میں بوقت ضرورت تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نجف حمید کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری شروع ، گرفتاری کے لیے چھاپے
قبل ازیں بُکنگ کی روک تھام
چینی شپنگ کمپنی نے امریکہ، اسرائیل، ایران جنگ کی وجہ سے خلیجی ممالک سے شپمنٹس کی بُکنگ روک دی تھی۔
ماہرین کا تبصرہ
ماہرین کے مطابق چینی شپنگ کمپنی کا مشرق وسطیٰ کے ممالک سے تجارتی عمل کا دوبارہ شروع کرنا خطے کی صورتحال میں بہتری کا مثبت اشارہ ہے۔








