ایران کی بحریہ کے اہم کمانڈر کو فضائی حملے میں شہید کر دیا گیا : اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نیوی کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کو ایک فضائی حملے میں شہید کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر نے اسلام آباد میں جائیدادوں کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
حملے کی تفصیلات
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا ہے کہ حملہ ایرانی شہر بندر عباس میں کیا گیا جہاں تنگسیری کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
کمانڈر کی اہمیت
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ کمانڈر علی رضا آبنائے ہرمز کی بندش کے منصوبے کے مرکزی ذمے دار سمجھے جاتے تھے تاہم ایران یا اسرائیلی فوج کی جانب سے اس خبر کی باضابطہ تصدیق ابھی تک نہیں کی گئی۔








