او جی ڈی سی ایل کا سندھ اور خیبرپختونخوا سے گیس کی اہم دریافت کا اعلان

کراچی میں تیل و گیس کی پیش رفت

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) تیل و گیس کے حالیہ بحران میں آئل اور گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) مسلسل کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں دسویں جماعت کے طالب علم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

نئی گیس کی دریافت کا اعلان

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئل اور گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے سندھ اور خیبرپختونخوا سے گیس کی اہم دریافت کا اعلان کیا ہے۔ او جی ڈی سی ایل نے ایک ہی روز دوسری بار گیس کی دریافت پر پاکستان اور لندن سٹاک ایکسچینج کو خطوط ارسال کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: قلات: پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق

سندھ میں سہتو کنویں کی کامیابی

خط میں کہا گیا کہ او جی ڈی سی ایل نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع سہتو کنویں سے گیس کی اہم دریافت کا اعلان کیا ہے، کنویں سے یومیہ 17.2 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ایئر بیس پر میزائل حملے میں 12 امریکی فوجی زخمی، 2 کی حالت تشویشناک

نئے ذخائر کا بہاؤ

ترجمان کے مطابق کنوئیں سے حاصل نئے گیس ذخائر کا بہاؤ 3 ہزار 390 فی مربع انچ ہے، کنویں کی کھدائی 24 دسمبر 2025 میں شروع کی گئی، 3,870 میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کے بعد گیس دریافت ہوئی۔ نئی دریافت سے توانائی بحران میں کمی اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہونے کی توقع ہے۔

خط میں بتایا گیا کہ سہتو ون کنوئیں میں او جی ڈی سی ایل اور جی ایچ پی ایل مشترکہ پارٹنر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید شیخ کا نادیہ خان اور عمر عدیل کو منہ توڑ جواب

خیبرپختونخوا میں بلی ٹانگ ون کنویں کی دریافت

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں ٹاک بلاک میں واقع بلی ٹانگ ون کنویں سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، کنوئیں سے یومیہ 26.5 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس ذخائر حاصل ہو رہی ہے۔

کنوئیں کی کھدائی کا عمل

کنوئیں کی کھدائی کا عمل 10 اگست 25ء کو شروع کیا اور 4 ہزار 4 میٹر گہرا ڈرل کیا۔

کمپنی خط میں بتایا گیا کہ کنوئیں سے حاصل گیس کا بہاؤ 4 ہزار 214 پاؤنڈ فی مربع انچ ہے، ٹال بلاک لمیشوال فارمیشن میں پی پی ایل، جی ایچ پی ایل اور ایم او ایل سے جے وی ہے。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...