شرجیل انعام میمن نے بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں سے منسوب جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق بیان قومی مفادات کے خلاف خطرناک سازش قرار دے دی

شرجیل میمن کی مذمت

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بانیٔ پی ٹی آئی کے بیٹوں سے منسوب جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے خلاف بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے قومی مفادات کے خلاف خطرناک سازش قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن بحال

جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی اہمیت

اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اس نوعیت کے بیانات کسی صورت قابلِ قبول نہیں کیونکہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس پاکستان کی معیشت کے لیے اہم معاشی سہارا ہے اور لاکھوں پاکستانیوں کے روزگار سے براہِ راست جڑا ہوا ہے۔ سیاسی مقاصد کے تحت ایسے بیانات دینا دراصل قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے سرگرم دہشت گردوں کو ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

حقائق کے خلاف دعویٰ

یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے اہلِخانہ نے جی ایس پی پلس کے خلاف کوئی بات نہیں کی، حالانکہ یہ دعویٰ حقائق کے برعکس ہے۔ عوام بخوبی دیکھ اور سمجھ رہے ہیں کہ کس طرح مخصوص حلقے ملک کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ پاکستان اس وقت معاشی چیلنجز سے گزر رہا ہے اور ایسے حالات میں اتحاد اور سنجیدگی کی اشد ضرورت ہے، کچھ عناصر ذاتی مفادات کے لیے ملک کے خلاف بیانیہ تشکیل دے رہے ہیں۔

قومی مفادات کی حفاظت

شرجیل انعام میمن نے واضح کیا کہ قومی مفاد کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی اور قوم ایسے طرزِعمل کو کبھی قبول نہیں کرے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...