وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ’’رہائی تحریک ‘‘ کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا

خبریں

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ رہائی تحریک کی رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تائیوان میں شدید زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتیں لرز اٹھیں

سہیل آفریدی کا خطاب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے بتایا کہ ہم نے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے ہیں، میں اس ساڑھے 4 کروڑ عوام کا منتخب وزیراعلیٰ ہوں۔ اس وقت صرف میں واحد وزیراعلیٰ ہوں جو ووٹ کے ذریعے آیا ہوں، میری اپنے لیڈر کے ساتھ ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت مخالف احتجاج کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان، استعفوں پر غور

وزیر اعلی کا احتجاجی سیاست کا عزم

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ کے منتخب وزیراعلی کا پاسپورٹ بلاک کیا جائے اور راستے بند کئے جائیں تو ہمارے پاس کونسا آپشن بچتا ہے۔ ایک وزیر اعلی کے لیے اڈیالہ جیل کے دروازے نہیں کھلے جا رہے ہیں۔ قومی میڈیا پر ایک وزیراعلیٰ کو کچرا اٹھاتے ہوئے لائیو دکھایا جاتا ہے، یہی میڈیا ہمارا کچرا دکھاتے ہیں نہ ہی ہماری لاشیں دکھائی جاتی ہیں۔ جب ہم پر چوروں اور ڈاکوؤں کو مسلط کیا جاتا ہے تو پھر ہمارے پاس کونسا راستہ بچتا ہے۔ میں نے کہا تھا کہ میں احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں، آج بھی اسی بات پر قائم ہوں۔

قانونی راستے اختیار کرنے کی ضرورت

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہمارے پاس غلطی کی گنجائش نہیں، ہم ہر قانونی راستہ اپنائیں گے۔ اس وقت معاملہ الیکشن یا کسی حلقے کا نہیں بلکہ لیڈر کی زندگی اور صحت کا ہے۔ رہائی تحریک کی رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہوگیا۔ پورے ملک میں ممبر شپ مکمل کرکے تمام ممبر سے اسی جگہ حلف لیا جائے گا۔ نوجوان آگاہ رہے کہ خیبرپختونخوا سے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ ختم کر دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...