مٹی کا تیل مہنگا ہو گیا
قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آج سے مٹی کا تیل 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: طیاروں کا فیول مہنگا ہونے کے بعد ایئرلائنز کے کرایوں میں بڑا اضافہ
نئی قیمتیں
مٹی کے تیل کی نئی قیمت 433 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہوگئی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا
دیگر ایندھن کی قیمتیں
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 321 روپے 17 پیسے برقرار ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 335 روپے 86 پیسے برقرار ہے۔
حکومتی ادایگیاں
حکومت پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 95 روپے 59 پیسے فی لیٹر پی ڈی سی کی مد میں ادا کرے گی۔
حکومت ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 203 روپے 88 پیسے فی لیٹر پی ڈی سی کی مد میں ادا کرے گی۔








