امریکی نیوز چینل کا ’’ٹرمپ کی کارکردگی‘‘ پر پول سروے جاری، عوام کی اکثریت نے مسترد کر دیا
ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس حوالے سے امریکی نیوز چینل نے ٹرمپ کی کارکردگی کا پول سروے جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: تیتر نہ دینے پر بزرگ شہری قتل
سروے کی تفصیلات
واشنگٹن سے امریکی چینل کے مطابق سروے 20 سے 23 مارچ 2026 کے دوران کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی، آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس نیا نوٹیفیکیشن جاری ہوگا، نئے نوٹیفیکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہو گی۔
کارکردگی پر عوامی رائے
’’جنگ‘‘ کے مطابق سروے رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی کارکردگی کو اکثریت نے مسترد کر دیا، 59 فیصد رائے دہندگان ٹرمپ کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں۔ مہنگائی پر ٹرمپ کی کارکردگی کو 71 فیصد عوام نے مسترد کر دیا، معیشت پر بھی ٹرمپ کو دھچکا لگا اور 66 فیصد عوام نے ناپسندیدگی ظاہر کی۔
خارجہ پالیسی اور ایران
سروے رپورٹ کے مطابق خارجہ پالیسی پر ٹرمپ کو 62 فیصد عوام کی مخالفت کا سامنا ہے۔ اسی طرح ایران پالیسی پر بھی عوام ٹرمپ سے مطمئن نہیں اور 64 فیصد نے ان کی کارکردگی مسترد کر دی۔








