گیس کی قلت کے حوالے سے ترجمان ایس این جی پی ایل کا بیان آ گیا
گیس کی قلت کا مسئلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گیس کی قلت کے حوالے سے ترجمان ایس این جی پی ایل کا بیان آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 24 اکتوبر کو عام انتخابات تھے، اللہ نے میرے گھر دوسرا چاند اتار دیا،”کاکا آ جا۔ کاکا آ جا“اسکی آواز بشارت تھی، دونوں بچے جڑواں بچوں کی طرح پالے.
ایس این جی پی ایل کا موقف
تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ سسٹم میں وافر گیس موجود ہے، کوئی قلت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا ریلوے کو ریٹائرڈ ملازمین کے لیے گریجویٹی اور رہائش کی رقم جاری کرنے کا حکم
روزانہ گیس کی سپلائی
لاہور سے جاری بیان میں ترجمان ایس این جی پی ایل نے کہا کہ روزانہ 900 ملین کیوبک فٹ گیس سپلائی کر رہے ہیں، سسٹم میں وافر گیس موجود ہے۔
گھریلو اور تجارتی استعمال
’’جنگ‘‘ کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ کوشش ہے کہ کھانے کے اوقات میں پریشر بھی پورا ہو۔ 2 اپریل سے 100 ایم ایم سی ایف ڈی آر ایل این جی کی کمی آئے گی۔ گھریلو، تجارتی، صنعتی، کھاد کے شعبے کو گیس مسلسل فراہم کی جائے گی، سی این جی اور پاور سیکٹر کو کچھ کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔








