ٹرمپ پوری دنیا کو بحران سے دوچار کررہے ہیں: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مظاہرے سے خطاب
امریکہ میں "نو کنگ" مظاہرے
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران جنگ کے خلاف امریکہ میں بڑے پیمانے پر "نو کنگ" مظاہرے ہوئے، مختلف شہروں میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ؛ شاہین شاہ آفریدی بولرز میں پہلے نمبر پر آگئے
برنی سینڈرز کا خطاب
"جنگ" کے مطابق "نو کنگز" مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ "امریکی صدر ٹرمپ پوری دنیا کو بحران سے دوچار کر رہے ہیں۔ آج ہمارا پیغام ہے 'نو مور کنگز' ہم اپنے ملک میں آمریت نہیں چاہتے، ایک شخص نے ملک کے قانون کو اپنے ہاتھ میں لے رکھا ہے۔ امریکی تاریخ میں پہلے کبھی کسی نے طاقت کا اتنا غلط استعمال نہیں کیا۔ عراق جنگ پر ہم سے جھوٹ بولا گیا، آج ایران کے خلاف جنگ پر ہم سے جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ ایران کے خلاف جنگ اسرائیلی وزیراعظم نے شروع کی۔ ایک خودمختار ملک کے خلاف بلا جواز جنگ شروع کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ غزہ میں ہزاروں افراد کو قتل کیا گیا، غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا، ایران میں بھی اب تک 2 ہزار شہری مارے جا چکے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: سدرہ قتل کیس، گورکن اور سیکرٹری قبرستان کمیٹی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
ٹیکس دہندگان کی رقم کا ضیاع
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کو امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے اسلحہ کی فراہمی روکی جائے، ٹرمپ جھوٹ بول کر ایران کے خلاف جنگ میں امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسہ ضائع کر رہے ہیں۔ ایران کے خلاف جنگ کو فوری روکنا ہوگا، ٹیکس دہندگان کا پیسہ تعلیم، صحت اور سستے گھروں کی تعمیر پر خرچ کرنا چاہیے۔
مظاہروں کی تعداد
امریکی میڈیا کے مطابق، امریکہ بھر کی سڑکوں پر آج 70 لاکھ افراد نے مظاہرے کیے، مظاہرین کا ایک ہی پیغام تھا کہ بادشاہت قبول نہیں۔ آج (اتوار) بھی امریکہ کی 50 ریاستوں میں 3200 احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔








