مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
پاکستان کی جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریکِ انصاف کی سیاست دوسرے صوبوں میں مداخلت تک محدود ہو چکی ہے، عابد شیر علی
اسلام آباد میں اہم اجلاس
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کے لیے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی۔ پاکستان، سعودی عرب، ترکی، اور مصر کے رہنما قیام امن کے لئے سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیرا فورس بھی سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ گئی
وزیر خارجہ کی آمد
ترک وزیر خارجہ حقان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے۔ اجلاس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں سمیت مختلف امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم سے ملاقات
ترک وزیر خارجہ حقان فیدان، مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور سعودی وزیر خارجہ وزیراعظم سے بھی ملیں گے۔








