یو ایس ایس ٹریپولی مشرق وسطیٰ پہنچ گیا، 3500 سیلرز اور میرینز موجود، سینٹرل کمانڈ کا خصوصی پیغام جاری

یو ایس ایس ٹریپولی کی مشرق وسطیٰ میں آمد

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی بحری جہاز ’’یو ایس ایس ٹریپولی‘‘ مشرق وسطیٰ میں پہنچ گیا ہے۔ بحری جہاز پر 3500 سیلرز اور میرینز موجود ہیں۔ ’’العربیہ‘‘ کے مطابق سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یو ایس ایس ٹریپولی پر سوار امریکی سیلرز اور میرینز امریکی سینٹرل کمانڈ کی ذمہ داری کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں تہرے قتل کی واردات، 2 خواتین سمیت 3 افراد تیز دھار آلے سے قتل

یو ایس ایس ٹریپولی کی خصوصیات

سینٹ کام کی پوسٹ کے مطابق ’’امریکہ‘‘ کلاس کا یہ ایمفی بیئس اسالٹ شپ ٹریپولی ایمفی بیئس ریڈی گروپ/31 ویں میرین ایکسپیڈیشنری یونٹ کے فلیگ شپ کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس پر تقریباً 3500 سیلرز اور میرینز کے علاوہ ٹرانسپورٹ طیارے، لڑاکا طیارے، بحری و بری حملے کی صلاحیتیں اور مختلف تزویراتی اثاثے شامل ہیں۔

ٹیکنیکل تفصیلات

یو ایس ایس ٹریپولی کا ہیڈ کوارٹرز جاپان کے ساسیبو بیس میں ہے۔ اس کی لمبائی تقریباً 850 فٹ ہے اور اس کی وزنی گنجائش 45000 ٹن تک پہنچ جاتی ہے۔ بنیادی طور پر یہ بحری جہاز ایک چھوٹے طیارہ بردار بحری جہاز کی مانند ہے。 یہ ’’ایف۔ 35‘‘ سٹیلتھ لڑاکا طیاروں، ’’ایم وی۔ 22‘‘ سپرے ٹرانسپورٹ طیاروں اور فوجیوں کو ساحل تک پہنچانے کے لیے مخصوص لینڈنگ کرافٹس کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...