کہا ”اس شترِ بے مہار کو روکو…… اس کو اک دُشنام اک دھتکار دے بیٹھو“ ایک اور لت بھی پڑ گئی، لذیذ اور چٹخارے دار کھانوں نے روز مرّہ کا تیا پانچا کر دیا۔

مصنف کی وضاحت

مصنف: ع۔غ۔ جانباز
قسط: 101

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ ہے اور ہم جانتے ہیں کیا پلان کرنا ہے، سپر ایٹ کے اہم میچ سے پہلے کیوی کرکٹر مارک چیمپمین کا بیان

عقل کی گفتگو

عقل چُپکے سے ناصح بن بیٹھی! کہا ”اِس شترِ بے مہار کو روکو…… اِس کو اِک دُشنام اِک دُھتکار دے بیٹھو۔“

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ذہین لوگ، پاکستان کو نظر انداز نہیں کرسکتا، امریکی صدر نے دل کی بات کہہ دی

عشق کی یادیں

کہا ”یاد ہے؟ عشق میں تخت و تاج نہ رہے بکھر گئے“
”وہ جُبّہ و دستار سبھی بھسم ہُوئے“
”وہ شوخیاں حزن و ملال میں بدلیں“
”وہ آرزوئیں نہ کبھی آس میں بدلیں، چُپکے چُپکے سے شام کر ڈالو“
”دِل ناداں کو رام کر ڈالو“

یہ بھی پڑھیں: جہلم، چکوال: بارش سے تباہی، ریلے میں پھنسے 40 لوگ ریسکیو، ایمرجنسی نافذ

وقت کا سوال

اُدھر اٹھا جو ”وقت“ سوال کر بیٹھا؟
”تبدیلیٔ مذہب شرط ہوگی“
تو کیا ہے ”سب مذاہب کو جینے کا حق ہے“
وہ پھر بولا!
”جہنم کی آگ تمہارا اوڑھنا بچھونا ہوگی“
دِل مُنہ پھاڑ کے بولا
کل کس نے دیکھی ہے …… دیکھا جائے گا!

یہ بھی پڑھیں: سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی میں پاکستان کا 86واں قومی دن جوش و جذبے سے منایا گیا

سوسائٹی کا چیلنج

س: سوسائٹی کی پھٹکار سہہ لو گے؟
ج: کونسی پھٹکار، نئی بننے والی سوسائٹی سنبھال لے گی!

یہ بھی پڑھیں: 2 سال پہلے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کنٹرول سنبھالا، مشکل فیصلے کرنا پڑے: مرتضیٰ وہاب

دِل کا سفر

نا جانے کیوں دِل پھر رُکا…… بُجھا، پھر کھِلا ……پھر دُکھااور شکوے پہ اُتر آیا!
سبھی مُجھ سے یہ کہتے ہیں کہ نیچی رکھ نظر اپنی
کوئی اُن سے نہیں کہتا نہ نکلو یوں عیاں ہوکر

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، سربراہ پاک فضائیہ

چنیوٹ کا حال

چنیوٹ شہر کے گرد و نواح کا سوئل سروے کرتے، گوسرکاری طور پر خانساماں ملا ہوا تھا اور ریسٹ ہاؤس میں کھانے کا اہتمام وہی کرتا تھا لیکن چنیوٹ شہر کے لذیذ اور چٹخارے دار کھانوں نے اس روز مرّہ کا تیا پانچا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نوکری سے نکالنے پر ملازم نے فائرنگ کرکے بریانی سینٹر کے مالک کو زخمی کردیا

دریائے چناب کی خوشبو

اکثر دوپہر کا کھانا چنیوٹ شہر میں ہی تناول کیا جانے لگا۔ اُس کے ساتھ ایک اور لَت بھی پڑ گئی، وہ یہ کہ پیٹ بھرے دریائے چناب کے کنارے دریا کی موجوں کی اٹکھیلییوں سے جھولیاں بھرتے، لیٹے رہتے، وہ تو ڈرائیور حسب ہدایت ایک گھنٹے کے دوران ہارن پہ ہارن بجانے لگتا تو اُٹھ کر اپنے سوئل سروے کا ڈول ڈال دیتے。

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور اسرائیل ایران پر جنگ مسلط کر کے گریٹ وار بلنڈر کر بیٹھے: لیاقت بلوچ

رَبواہ کا واقعہ

دریائے چناب سے آگے چلتے جائیں تو بائیں طرف ”رَبواہ“ کا ریلوے اسٹیشن آپ کی نگاہ سے گزرے گا۔ اُن دنوں اسٹیشن کے گرد و نواح میں ایک بڑا نا خوشگوار واقعہ رونما ہوا۔ اِس اسٹیشن کے ساتھ ایک اچھی خاصی آبادی تھی۔ کسی اشتعال انگیز بات پر فساد برپا ہوگیا اور دو تین جانوں کا ضیاع بھی ہوا۔
(جاری ہے)

نوٹ

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...