کردار سازی میں سکاؤٹنگ، گرل گائیڈنگ کی تحریکیں اور سماجی تعمیری کاموں میں نوجوانوں کی شرکت ان کی شخصیت سازی میں ممد و معاون ثابت ہوتی ہیں

مصنف: رانا امیر احمد خاں

قسط: 350

یہ بھی پڑھیں: نتاشا کی شوبز دُنیا میں واپسی: ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد کی کہانی

قوم کی کردار سازی کے لیے کھیل

ہمارا اولین مسئلہ قومی کردار کی تشکیل اور قوم کے ہر فرد کی تعلیم و اخلاقی تربیت کے لیے ملک بھر میں سپورٹس کا اہتمام، کھیل کے میدانوں کے جال بچھا دینے کی ضرورت ہے۔ کردار سازی میں سکاؤٹنگ، گرل گائیڈنگ کی تحریکیں اور سماجی تعمیری کاموں میں نوجوانوں کی شرکت ان کی شخصیت سازی میں ممد و معاون ثابت ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یہ سب سیاسی کیریئر بچانے کے لیے مودی کا ڈرامہ ہے۔ پاکستانی عوام مودی کی اصلیت جان گئی۔

قرآن کی تعلیم کی اہمیت

لیکن قوم کی کردار سازی اور اخلاقی تربیت کے لیے سب سے بڑھ کر مؤثر نسخہ پاکستانی قوم کے ایک ایک فرد کو قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی الہامی کتاب سے اس طرح سے جوڑنا ہے کہ وہ اسے سمجھ کر پڑھ سکے۔ میری نظر میں قرآن مجید برکت، رحمت، حکمت، علم و دانش اور اخلاق محمدی سے بھرپور دنیا کی سب سے بڑی کتاب ہے جو اپنے قاری کو دل و دماغ کے اعتبار سے اخلاقی طور پر بے حد مضبوط و توانا بنادیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ

ایمان کی طاقت اور قوم کی بہتری

واحد اللہ پر ایمان، توکل اور صبر و شکر، قناعت پیدا کر کے صراطِ مستقیم کی پگڈنڈی پر گامزن اور تسخیرِ کائنات کے لیے سرگرم عمل ہونے کا عزم و حوصلہ پیداکرنے کا باعث بنتا ہے۔ اللہ پر ایمان رکھنے والے مومنین کو فرقہ پرستی، توہم پرستی، انتہا پسندی، تعصب اور مایوسی جیسی خباثتوں سے پاک کر کے صرف مسلم کہلانے میں فخر و انبساط پیدا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں دوسری جنگ عظیم میں فتح کی 80 ویں سالگرہ پر عظیم فوجی پریڈ کا انعقاد

تعلیمی اصلاحات کی ضرورت

راقم گزشتہ 20سالوں سے سیاسی جماعتوں کے قائدین اور حکمرانوں کی توجہ قرآن کریم کی ناظرہ تعلیم کو پرائمری کلاسوں اور فرقہ پرستی اور مسالک سے پاک باترجمہ قرآن حکیم کی تعلیم کو ہائی کلاسز (چھٹی تا بارھویں) کے لیے سکول (Curriculam) سلیبس کا لازمی حصہ بنانے کے لیے آواز بلند کرتا چلا آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کا علی امین گنڈا پور کی اسمبلی تقریر پر شدید ردعمل

قوم کی ترقی میں کردار

اگر ہمارے حکمرانوں نے گزشتہ 74سالوں سے اس نسخۂ تیر بہدف پر عمل کیا ہوتا تو آج تک پاکستان میں ہم سو فیصد لٹریسی اور شرح تعلیم کا ٹارگٹ حاصل کر چکے ہوتے۔ من حیث القوم ایک سچی، دیانت دار، باصلاحیت، اعلیٰ اخلاق و کردار کی حامل قوم بن کر آج اقوام عالم میں ایک قائدانہ کردار ادا کرنے کے قابل بن گئے ہوتے لیکن افسوس در افسوس ہمارے حکمران، سیاستدان اندھے، بہرے بے حس بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں، ان کے جائز مفادات کا تحفظ ضروری ہے: وفاقی محتسب

دعائیں اور امیدیں

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کی فہم و فراست اور وژن میں اضافہ کرے تاکہ وہ ملک و قوم کی مثبت خطوط پر تربیت و خدمت کا فریضہ انجام دے سکیں۔ پاکستانی قوم کو کردار کی بلندیوں سے ہمکنار کرنے سے ہی پاکستان کے مسائل حل ہونگے۔

اقتصادی بحران کا جائزہ

راقم سابقہ ابواب میں بھی اس امر کا اعتراف کر چکا ہے کہ پاکستان سے عشق کی حد تک محبت میرے رگ و پے میں سرایت کئے ہوئے ہے اور اس محبت کا آغاز 6 سال کی عمر میں اس وقت ہوا تھا جب میں نے 1947ء میں اپنے بزرگوں کے ساتھ بھارت سے ہجرت کر کے لاہور واہگہ بارڈر پر پاکستان زندہ باد اور قائد اعظم زندہ باد کے نعروں کی گونج میں پاک سرزمین پر سجدہ ریز ہونے کی سعادت حاصل کی تھی۔

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...