محمد بن سلمان کے بارے کلمات امت مسلمہ کی توہین ہے، ٹرمپ کے توہین آمیز جملوں پر مولانا فضل الرحمان کا ردعمل سامنے آگیا

مولانا فضل الرحمان کا ردعمل

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے متعلق ٹرمپ کے توہین آمیز جملوں پر مولانا فضل الرحمان کا ردعمل سامنے آگیا۔ مولانا فضل الرحمان نے شہزادہ محمد بن سلمان کے بارے میں ٹرمپ کے توہین آمیز جملوں کی مذمت کی اور کہا کہ محمد بن سلمان کے بارے کلمات امت مسلمہ کی توہین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، صاحبزادہ فرحان کی ایک اور بہترین اننگز، ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

ٹرمپ کے بیانات پر تنقید

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو بنیادی انسانی حقوق اور تہذیب سیکھنے کی ضرورت ہے، امریکہ کا ایسے فاتر العقل شخص کو صدر مسلط کرنا سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں کو اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اسلامی بلاک اور امریکہ و اسرائیل گٹھ جوڑ کے مقابلہ میں ایک آواز بننے کی ضرورت ہے۔

سعودی انویسٹمنٹ فورم میں ٹرمپ کے خیالات

واضح رہے کہ میامی میں منعقدہ سعودی انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے ولی عہد کے حوالے سے سخت اور نازیبا انداز میں گفتگو کی تھی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ محمد بن سلمان کو ابتدا میں یہ اندازہ نہیں تھا کہ انہیں ان کی تعریف کرنی پڑے گی اور وہ انہیں سابق امریکی صدور کی طرح کمزور قیادت سمجھتے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں مزید کہا تھا کہ اب سعودی ولی عہد کو ان کے ساتھ احترام سے بات کرنا پڑتی ہے اور انہیں ایسا کرنا ہی ہوگا۔ ان کے اس بیان کو سفارتی آداب کے خلاف قرار دیا جا رہا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...