اسرائیلی فوجیوں نے امریکی نیوز چینل کی ٹیم کو حراست میں لے لیا
اسرائیلی فوج کی کارروائی
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں امریکی نیوز چینل ’’سی این این‘‘ کی ٹیم کو حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: راشد نسیم 150 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے
واقعے کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق سی این این کی ٹیم اسرائیلی قابضین کی جانب سے فلسطینیوں کی بستی گاؤں میں زمین پر زبردستی قبضے کی کوریج میں مصروف تھی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑی ریاست سے جیت کا دعویٰ
صحافیوں پر تشدد
’’جنگ‘‘ کے مطابق صحافیوں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ان پر تشدد کیا اور ایک امریکی نیوز چینل کے فوٹو جرنلسٹ کا گلا دبایا اور اس کا کیمرا توڑ دیا تاہم زیر حراست صحافیوں کو 2 گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا۔
عالمی ردعمل
واقعے پر عالمی صحافتی تنظیموں نے اظہار تشویش کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔








