ام رباب کے والد، دادا اور چچا کے قتل کا کیس، تمام ملزمان بری
عدالتی فیصلہ
ماڈل کرمنل کورٹ نے ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ذہین افراد: ہمیشہ پرسکون اور ذہنی تناؤ سے پاک
وکیل کا بیان
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل صلاح الدین پنہور کا کہنا ہے کہ کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ، تقریب میں فائرنگ سے خواجہ سرہ زخمی
شواہد اور اپیل کا امکان
انہوں نے کہا کہ سرداری نظام کے خلاف 3 لوگوں کا دن دہہاڑے قتل ہوا، کیس میں 3 گواہ اور میڈیکل شواہد موجود تھے، اتنے شواہد پر ہماری نظر میں سزا ہوسکتی تھی۔ فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا بڑا فیصلہ، 12 ممالک پر مکمل سفری پابندیاں عائد
ملزمان کی تعداد
خیال رہے آٹھ سال پرانے مقدمہ میں دو ارکان سندھ اسمبلی سمیت 8 ملزمان نامزد تھے، جن میں چار ملزمان جیل میں اور چار ضمانت پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ
سکیورٹی کے انتظامات
ام رباب چانڈیو کے اہلخانہ قتل کیس کے فیصلے کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ڈی ایس پیز سمیت 450 پولیس اہلکار سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ ام رباب چانڈیو کے گھر کے باہر بھی سکیورٹی کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس آنے جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
ماضی کی سماعت
یاد رہے کہ ماڈل کورٹ نے گزشتہ سماعت میں گواہان کے بیانات اور دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔








