پنجاب حکومت کا پروٹوکول الاؤنس میں سو فیصد اضافے کا فیصلہ
حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
لاہور(آن لائن) حکومت پنجاب نے پروٹوکول ڈیوٹی دینے والے افسروں اور ملازمین کی مالی مراعات میں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہتک عزت کیس، برطانوی عدالت نے عادل راجہ پر مزید جرمانہ عائد کر دیا
سپیشل پروٹوکول الاؤنس میں اضافہ
اس فیصلے کے تحت سپیشل پروٹوکول الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ منظور کر لیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اضافے کے بعد یہ الاؤنس ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے برابر فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا
منظوری کی تفصیلات
یہ منظوری سیکرٹری اطلاعات و ثقافت کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر پنجاب کابینہ نے دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے پروٹوکول ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازمین کو بڑا ریلیف ملے گا اور ان کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔
نوٹیفکیشن کی توقع
ذرائع کے مطابق سپیشل الاؤنسز میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔








