اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ملاقات، دونوں ممالک کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ملاقات
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات انتہائی اہم تھی جس کے بعد خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے پاک چین 5 نکاتی اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ دونوں ممالک نے تنازعات کے خاتمے کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں میڈیکل کی طالبہ سے زیادتی اور تشدد کا کیس، سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ جاری کردیا
انسانی امداد کا مطالبہ
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور چین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جنگ سے متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کی اجازت دی جائے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے جلد از جلد مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ایران جنگ کے معاملے پر نوازشریف سے ہنگامی رابطہ، بریفنگ دی
ایرانی اور خلیجی ممالک کی سلامتی
اعلامیہ کے مطابق ایرانی اور خلیجی ممالک کی خود مختاری و سلامتی کو یقینی بنایا جائے، تمام فریقین طاقت کے استعمال یا ایسی دھمکی دینے سے گریز کریں، جنگ کے دوران غیر فوجی اہداف کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ فریقین عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے شہریوں اور غیر فوجی تنصیبات پر حملے بند کریں۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی دھماکہ، تمام ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا: نریندرا مودی
حملوں کی روک تھام
اعلامیہ میں بجلی کی تنصیبات اور پرامن جوہری اسٹریکچر پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ آبنائے ہرمز توانائی اور سامان کی ترسیل کا اہم بحری راستہ ہے، اس میں پھنسے بحری جہازوں اور عملے کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
تجارتی جہازوں کی گزرگاہ
اعلامیہ کے مطابق تجارتی جہازوں کی جلد اور محفوظ گزرگاہ ممکن بنا کر بحری آمدورفت بحال کی جائے۔ پاکستان اور چین نے اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور اقوام متحدہ کے منشور کے تحت بین الاقوامی قوانین اور امن معاہدوں کی حمایت کرتے ہیں۔








