ڈی جی ایل ڈی اے نے بیوہ سرکاری سکول ٹیچر کے گھر کو ایل ڈے اے اہلکاروں کی جانب سے گرائے جانے کا نوٹس لے لیا
نوٹس کا اقدام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) - ڈی جی ایل ڈی اے نے بیوہ سرکاری سکول ٹیچر کے گھر کو ایل ڈے اے اہلکاروں کی جانب سے گرائے جانے کا نوٹس لے لیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فوری طور پر متعلقہ افسر کو معطل کرکے آزادانہ انکوائری کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس معزز خاتون کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی ہوئی تو ان کے نقصان کا مکمل ازالہ کیا جائے گا اور متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مُعروف سعودی سوشل میڈیا انفلوئنسر ابو مرضع المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق
مسمار کی جانے والی جگہ
اس سے قبل لاہور کی ایل ڈی اے ایونیو ون (LDA Avenue One) میں ایک بیوہ کا گھر تمام دستاویزات درست ہونے، نقشہ منظور شدہ ہونے اور کسی بھی اصول کی خلاف ورزی نہ ہونے کے باوجود مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون نے کہا تھا کہ میں گورنمنٹ سکول کی ٹیچر ہوں، میں نے 52سال کی عمر میں 34سال کی خدمت کے ساتھ پیسے جمع کر کے ایل ڈی اے ایونیو میں ایک گھر بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: غیر معمولی سیلابی صورتحال،انتظامیہ اور اداروں کو متحرک رہنے کا حکم،تمام اداروں کو ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا: وزیر اعلیٰ
خاتون کی فریاد
انہوں نے کہا کہ میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں، دستاویزات، سی سی ٹی وی فوٹیج اور مکمل طور پر منظور شدہ نقشہ، جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ میں حق پر تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بیوہ عورت ہوں، میں نے اپنا اور اپنے بیٹے کا پیٹ کاٹ کر یہ گھر بنایا تھا، مجھے کوئی نوٹس دئیے بغیر ایل ڈے اے کے اہلکار میرا گھر گرا کر چلے گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، مجھے انصاف دلاٖئیں۔
ڈی جی ایل ڈی اے کا بیان
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ افسر کو معطل کرکے آزادانہ انکوائری کا حکم دیا ہے۔
اگر ان معزز خاتون سے کسی قسم کی زیادتی ہوئی تو ان کے نقصان کا مکمل ازالہ کرایا جائے گا اور متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ https://t.co/8IwBZvsRpi— Lahore Development Authority (@LHRDevAuthority) April 1, 2026








