لیسکو کی بڑی کارروائی،پلاسٹک فیکٹری میں بجلی چوری پکڑی گئی ،مالکان فرار،کروڑوں کا بل عائد
لیسکو کی بڑی کارروائی
لاہور (طیبہ بخاری سے) لیسکو کی بڑی کارروائی، پلاسٹک فیکٹری میں بجلی چوری پکڑی گئی، کروڑوں کا ڈیٹیکشن بل عائد کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق
تفصیلات
لیسکو ساؤتھ سرکل نے بجلی چوری کے خلاف بڑی کارروائی کی، پلاسٹک فیکٹری میٹر ٹیمپرنگ میں ملوث پکڑی گئی۔ ستارہ کالونی سب ڈویژن میں کارروائی کے دوران 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ فیکٹری مالکان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں زلزلہ
کارروائی کی تفصیلات
ترجمان لیسکو نے بتایا کہ اس آپریشن میں ایس ڈی او کی نگرانی میں سب ڈویژن سٹاف، ایم اینڈ ٹی ٹیم اور پولیس نے شرکت کی۔ مقدمہ درج کر کے کروڑوں روپے کا ڈیٹیکشن بل عائد کر دیا گیا ہے اور کنکشن بھی فوری منقطع کر دیا گیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو کا اعلان
چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ قومی وسائل کے تحفظ کے لیے بجلی چوروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔








