دنیا کی سیر کے لیے نکلا جرمن سائیکلسٹ اسلام آباد میں لٹ گیا
جرمن سائیکلسٹ کی اسلام آباد میں کہانی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا کی سیر کے لیے نکلا جرمن سائیکلسٹ اسلام آباد پہنچتے ہی لٹ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان کو ویزا نہ مل سکا
سائیکلسٹ کا قیام
روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فلپ سام نامی جرمن شہری نے رات گزارنے کے لیے اسلام آباد ایکسپریس وے پر تھانہ کھنہ کی حدود میں آنے والے علاقے میں کیمپ لگایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کا انوکھا کارنامہ، مردہ شخص کے خلاف دھمکیاں دینے اور قبضے کا مقدمہ درج کرلیا۔
چوری کی تفصیلات
جرمن شہری جب اگلی صبح اٹھا تو اس کی سائیکل اور قیمتی کیمرہ دونوں چوری ہو چکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالا میں سیلاب متاثرین کی ریسکیو کشتی الٹ گئی، خاتون اور 3 بچے جاں بحق
سفارت خانے کی مداخلت
اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی جرمن سفارت خانے نے فوری طور پر مقامی حکام سے رابطہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا “فتنہ الخوارج” کے خلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
پولیس کاروائی
سفارت خانے کی مداخلت پر اسلام آباد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور آرچرڈ سکیم کے علاقے سے سائیکل اور کیمرہ دونوں برآمد ہو گئے۔
ملزم کی گرفتاری
پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تھانہ کھنہ منتقل کر دیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔








