فرانسیسی بحری جہاز نے آبنائے ہرمز کو عبور کر لیا
ایران پر جنگ کے بعد نئی آبی نقل و حمل
پیرس ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران پر مسلط امریکی و اسرائیلی جنگ کے بعد پہلی بار فرانسیسی کمپنی سے منسلک ایک بحری جہاز نے آبنائے ہرمز کو عبور کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کم ترین سٹرائیک ریٹ سے رنز بنانے والوں میں بابر اعظم سرفہرست
بحری جہاز کی اہمیت
عالمی خبر رساں ادارے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، فرانس سے منسلک ایک کنٹینر بردار بحری جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کیا ہے، جو حالیہ جنگ کے باعث متاثر ہونے والی بحری آمد و رفت کے بعد کسی مغربی یورپی کمپنی سے وابستہ جہاز کی پہلی نقل و حرکت سمجھی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کپل شرما کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو انہیں مات دے دوں گا، تابش ہاشمی
جہاز کا سفر
’’جنگ‘‘ کے مطابق، سی ایم اے سی جی ایم کربی (CMA CGM Kribi) نامی جہاز ایرانی ساحل کے ساتھ سفر کرتا ہوا عمان کے قریب سمندر میں داخل ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: لیہ: باراتی گاڑیوں کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی
معلومات کا ذریعہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ معلومات جہازوں کی نگرانی کرنے والے ڈیٹا اور اس معاملے سے واقف ذرائع نے فراہم کی ہیں۔
ایران کی نگرانی کی شدت
ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد آبنائے ہرمز پر اپنی نگرانی سخت کر دی ہے۔








